جہانگیر خان اگلے 5 سال بھی عمران خان کی حکومت دیکھنے کے خواہشمند

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اگلے 5 سال کے لیے بھی وزیر اعظم عمران خان کو حکومت میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے پرو گرام "جشن کرکٹ "میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان اور جاوید میاندار کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو میں میچ دیکھنے گراؤنڈ جایا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں لیکن ان کی ٹیم اچھی نہیں، انہوں نے اگلے 5 سال بھی وزیراعظم عمران خان کو ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شعیب اختر، عبدالرزاق اور سکندر بخت نے بھی اپنے تجزیے پیش کیے جبکہ علی میر نے کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کے پرستار کے روپ میں خوب ہنسایا۔

مزید خبریں :