Time 21 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’حرا مانی میں کوئی بناوٹ نہیں‘

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکار فیروز خان بھی اداکارہ حرا مانی کی شخصیت سے متاثر ہوگئے۔

فیروز خان اپنی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے اور دوران شو میزبان کے سوال پر اداکارہ حرا مانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ حرا مانی ایک ایسی خاتون ہیں جن کے ساتھ میں نے کام نہیں کیا لیکن کام کیے بغیر بھی کافی اپنائیت سی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرا مانی بہت کچی سی لڑکی ہیں، بناوٹی نہیں جیسی ہیں ویسی نظر آتی ہیں، کسی بھی کام کو مشکل بنانے کی کوشش نہیں کرتیں، وہ خود کو بھی  مشکل بنانے کی کوشش نہیں کرتیں اور ان میں یہ چیز اچھی ہے۔

دوران شو فیروز خان کی جانب سے حرامانی کے لیے کیے جانے والے تبصرے پر اداکارہ حمائمہ ملک بھی متفق نظر آئیں۔

مزید خبریں :