09 اکتوبر ، 2012
لاہور. . . لالی وڈ کی بحالی کیلئے فلم نگر کے بڑے سر جوڑ کربیٹھ گئے،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سید نور کو فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب کر لیا۔لاہور میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے فلم نگر کی نامور شخصیات کا اجلاس ہوا جس میں اعجازدرانی،ندیم بیگ،حبیب،میاں امجد فرزند ،شان ،نشو،معمررانا،صائمہ ،اعجاز کامران اورفیصل بخاری شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر سید نور کو چیئرمین منتخب کرلیا۔ سید نور کا کہنا تھا کہ وہ غیر فعال پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کو فعال بنائیں گے اور فلمی صنعت کی بحالی کیلئے بھی ہرممکن کوشش کرینگے۔