21 جون ، 2021
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں 2 پالتو کتوں نے بزرگ شہری پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق 16 جون کی صبح سڑک پر واک کرنے والے بزرگ شہری کو پالتو کتوں نے نشانہ بنایا اور یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق کتوں کا مالک ہمایوں خان نامی شخص ہے جس کے ملازم کتوں کو بغیر رسی ڈالے لے کر گھوم رہا تھے کہ دونوں کتوں نے اچانک مرزا اختر علی پر حملہ کردیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کم عمر نوجوان کتوں کو قابو نہ کرسکا جبکہ حملے کے بعد ملازم کتوں کو لے جاتے ہیں لیکن زخمی شہری کو سڑک پر ہی چھوڑ جاتے ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں کتوں کے مالک ہمایوں خان کےخلاف درج کرلیا جبکہ مقدمے میں کتوں کے دو رکھوالوں فہد اور علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فہد اور علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے تاہم کتوں کے مالک نے ضمانت کرالی ہے۔