Geo News
Geo News

Time 21 جون ، 2021
کاروبار

مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی کی منظوری دے دی

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور خیبرپختونخواکے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ 

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021 کی منظوری دی گئی جبکہ مشترکہ مفادات کونسل نے متفقہ طورپرنیشنل الیکٹریسٹی پالیسی کی منظوری دی۔