ارکانِ اسمبلی کی حاضریوں کا ریکارڈ شائع کرنے پر وزیراعلیٰ کے پی اسپیکر پر برہم

خیبرپختونخوا اسمبلی کی ویب سائٹ پر ارکان اسمبلی کی حاضریوں کا ریکارڈ شائع کرنے پر وزیراعلیٰ محمود خان مبینہ طور پر اسپیکر پر برہم ہوگئے۔

اسپیکر نے ویب سائٹ انچارج اور عملے کو معطل کردیا۔ ویب سائٹ سے اراکین اسمبلی کی حاضریوں کی تفصیلات ہٹادی گئیں۔

 ویب سائٹ پر شائع کی گئی دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تین پارلیمانی سالوں کے دوران صرف 15 دن اجلاس میں شرکت کی،  151 اجلاسوں میں سے وزیر اعلیٰ محمود خان 136 میں غیر حاضر رہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اسمبلی ملازمین کی معطلی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا اور  کہا کہ جب عوامی ایجنڈا ہوتا ہے تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :