Geo News
Geo News

Time 22 جون ، 2021
پاکستان

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کراچی آرٹس کونسل میں داخل نہیں ہوسکیں گے

یکم جولائی سے کراچی آرٹس کونسل میں صرف کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا داخلہ آرٹس کونسل میں بند ہوگا۔

صدر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے کراچی آرٹس کونسل کی ثقافتی سرگرمیوں میں ویکسین لگوانے والے افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔