Time 23 جون ، 2021
دنیا

افغان طالبان کا تاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

افغان طالبان نےتاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرتے ہوئے افغان فورسزکو سرحدی چوکیوں سے بے دخل کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے قندوز شہر سے 50 کلومیٹر دور تاجکستان کی سرحد سے متصل علاقے شیرخان بندرپرگذشتہ روز قبضہ کرلیا  اور اس دوران سرحدی چوکیوں سے بھی افغان فورسز کو بے دخل کردیا۔

طالبان کےحملےمیں ایک افغان فوجی ہلاک  اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاجکستان نیشنل سکیورٹی کمیٹی کےمطابق 100سے زائد افغان فوجیوں نے سرحد عبورکی، تاجک بارڈر گارڈز نے انسانیت اور اچھے پڑوسی ہونےکا ثبوت دیتےہوئے افغا ن فوجیوں کو سرحد عبور کرنےکی اجازت دی۔

افغان حکام کا کہنا ہےکہ  قبضہ چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پرکارروائی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، قندوزچیمبرآف کامرس کا کہنا ہےکہ طالبان نے ڈرائی پورٹ پر موجود تمام سامان ضبط اور کسٹمز آفس تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب  ترجمان طالبان ذبیج اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پورٹ پر نقصان نہیں پہنچایا، پورٹ دوبارہ آپریشنل کرنےکے لیے کام کررہےہیں۔

مزید خبریں :