Geo News
Geo News

Time 24 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پہلی شادی چینی خاتون سے کی: جیا علی کے شوہر کا انکشاف

فوٹو فائل

شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز ماڈل و اداکارہ جیا علی کے شوہر عمران ادریس نے اپنی پہلی شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی جیا علی نے شوہر عمران ادریس کے ہمراہ حال ہی میں سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کے شوہر نے اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

عمران ادریس نے اعتراف کیا کہ جیا سے قبل میری شادی 25 یا 26 سال کی عمر میں ہانگ کانگ میں چینی خاتون سے ہوئی تھی جو مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوئی تھیں، ان سے دو بیٹیاں بھی ہیں۔

فوٹو فائل

عمران ادریس کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی اہلیہ بہت اچھی خاتون تھیں، ان کی شادی 10 سال تک رہی تاہم کچھ عرصہ قبل دونوں کی علیحدگی ہوگئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیا علی نے مئی کے اختتام پر کرکٹ کوچ، بزنس مین اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران ادریس سے چھوٹی سی تقریب میں لاہور میں شادی کی تھی۔