Geo News
Geo News

Time 24 جون ، 2021
پاکستان

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعلیم وتربیت کے معیار کی تعریف کی اور پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ ائیر فورس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔