Can't connect right now! retry

اداکار فیروز خان کی جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر سے ملاقات

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

فیروز خان نے جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک سے ملاقات کی اور انہیں خوب سراہا۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر عبدالملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خوشگوار موڈ میں سیلفی لے رہے ہیں۔

اداکار نے چین سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے عبدالملک سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ان کی شخصیت کی تعریف کی۔

فیروز نے متاثر کن لہجے میں کہا کہ پرامید مسکراہٹ کے ساتھ دلکش شخصیت والا یہ لڑکا کیا کمال کا ہے، مجھے ایسے لوگ بے حد پسند ہیں۔

اداکار نے عبدالملک سمیت ان جیسے دیگر لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں آپ سب افراد کے ساتھ ہیں۔

فیروز خان نے مشکلات میں گھرے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے لکھا کہ جیت، خواب، روشنی یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں انہیں حاصل کریں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر چین سے ڈگری لے کر جوس بیچنے والے کی کہانی وائرل ہوئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے انہیں جاب کی آفر کی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM