Geo News
Geo News

Time 24 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ریسٹورنٹ کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا، اداکارہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں

تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویتھا پیتھوراج نے بتایا کہ انہوں نے فوڈ ڈلیوری سروس ’سویگی انڈیا‘ کی ویب سائٹ پر جاکر ’مون لائٹ‘ریسٹورنٹ سے کھانا آرڈر کیا اور اس کھانے سے انہیں دو لال بیگ ملے— فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ نویتھا پیتھو راج نے ریسٹورنٹ سے کھانا آرڈر کیا تاہم جب وہ اسے کھانے بیٹھیں تو اس میں سے کاکروچ نکل آیا، اداکارہ نے طیش میں آکر انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ پوری کہانی بیان کردی۔

تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویتھا پیتھوراج نے بتایا کہ انہوں نے فوڈ ڈلیوری سروس ’سویگی انڈیا‘ کی ویب سائٹ پر جاکر ’مون لائٹ‘ریسٹورنٹ سے کھانا آرڈر کیا اور اس کھانے سے انہیں دو لال بیگ ملے۔

انہوں نے سویگی انڈیا کو ٹیگ کرکے کہا کہ انہیں اس ریسٹورنٹ کو اپنی ایپ سے نکال دینا چاہیے اور دیگر جتنے بھی ریسٹورینٹس کا کھانا وہ ڈلیور کررہے ہیں ان کے معیار کو بھی سختی سے جانچنا چاہیے— فوٹو: اسکرین شاٹ

انہوں نے سویگی انڈیا کو ٹیگ کرکے کہا کہ انہیں اس ریسٹورنٹ کو اپنی ایپ سے نکال دینا چاہیے اور دیگر جتنے بھی ریسٹورینٹس کا کھانا وہ ڈلیور کررہے ہیں ان کے معیار کو بھی سختی سے جانچنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں نے یہ اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی تو دیگر بہت سے لوگوں نے بھی اسی ریسٹورنٹ کے کھانے سے متعدد بار لال بیگ نکلنے کے واقعات شیئر کیے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں نے یہ اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی تو دیگر بہت سے لوگوں نے بھی اسی ریسٹورنٹ کے کھانے سے متعدد بار لال بیگ نکلنے کے واقعات شیئر کیے— فوٹو: اسکرین شاٹ
اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں نے یہ اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی تو دیگر بہت سے لوگوں نے بھی اسی ریسٹورنٹ کے کھانے سے متعدد بار لال بیگ نکلنے کے واقعات شیئر کیے— فوٹو: اسکرین شاٹ

 دوسری جانب سویگی انڈیا نے فوری طور پر اداکارہ کی شکایت کا نوٹس لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی سختی سے جانچ کی جائے گی۔