Geo News
Geo News

Time 24 جون ، 2021
پاکستان

سندھ کا 10 سال کے دوران جاری کیے گئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی تحقیقات کا فیصلہ

محکمہ داخلہ نے گزشتہ دس سال میں بننے والے جعلی ڈومیسائل کمشنرز کے ذریعے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے— فوٹو: فائل
محکمہ داخلہ نے گزشتہ دس سال میں بننے والے جعلی ڈومیسائل کمشنرز کے ذریعے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے— فوٹو: فائل

سندھ میں غیرمقامی افراد کے جعلی ڈومیسائل بنوانے کے معاملے میں سندھ حکومت نے 10 سال کے دوران جاری کیے گئے ڈومیسائل اور  پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ  10سال کے دوران جاری کیے گئے ڈومیسائل ، پی آر سی کی جانچ پڑتال کرائی جائےگی، ڈومیسائل اور  پی آر سی کے اجرا کے لیے قواعد سخت کردیے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کمشنرز کو ڈومیسائل اور پی آرسی کےاجرا سےقبل فیلڈ ویریفکیشن کی ہدایت کی ہے اور  گزشتہ دس سال میں بننے  والے جعلی ڈومیسائل کمشنرز کے ذریعے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔