Geo News
Geo News

Time 24 جون ، 2021
پاکستان

ملک میں ایک ساتھ بجلی اور گیس کے بحران کا خدشہ

ملک میں ایل این جی،لوکل گیس اور فرنس آئل کی ایک ساتھ کمی کے باعث ایک ساتھ بجلی اورگیس کا بحران پیدا ہونےکا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خان زادہ' کے ساتھ میں بجلی اورگیس  بحران کے خدشات پر حقائق سامنے رکھےگئے۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ سال حکومت کہتی رہی کہ مسلم لیگ ن نے زیادہ گیس کے معاہدے کردیے تھے جس کی  ملکی پاور سیکٹر کی طلب ہی نہیں تھی۔

اب حکومت کا مؤقف ہے کہ ن لیگ نے زیادہ بجلی کے پاورپلانٹ لگا دیے ہیں جس کی طلب پوری کرنے کے لیے مطلوبہ مقدار میں گیس ہی نہیں ہے ۔