Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارت میں بھی سجل کی خوبصورتی کے چرچے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی متاثر ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر سجل علی کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کو گہرے پنک خوبصورت لباس کے ہمراہ سلور جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی تصویر پر جہاں لاکھوں مداحوں نے پسند کا اظہار کیا وہیں پاکستانی شوبز شخصیات سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے میں مرجاواں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

شبانہ اعظمی کے تبصرے کو بھی سیکڑوں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے عشق لکھتے ہوتے سجل علی کی خوبصورتی کو سراہا۔

واضح رہے کہ سجل علی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔