Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2021
پاکستان

ملک میں 29 جون کے بعد گیس کی فراہمی مزیدکم ہونےکا خدشہ

ملک میں 29 جون کے بعد چند دن گیس کی فراہمی مزید کم ہونے کا خدشہ  پیدا ہوگیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کراچی کے لیے گیس سپلائی میں ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا امکان ہے ۔

دوسری جانب  سوئی ناردرن کے لیے گیس سپلائی 600 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوگی ، سات جولائی کے بعد ملک میں گیس سپلائی معمول پر آجائےگی ۔