Time 27 جون ، 2021
صحت و سائنس

موڈرنا اور فائزر ویکسین سے دِل میں سوجن کا خطرہ

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فائزر  اور  موڈرنا سے کچھ افراد کو دِل میں سوجن کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق یہ خطرہ محدود ہے، امریکا میں 11 جون تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے صرف 1200 افراد میں مائیو کار ڈائی ٹس اور  پیری کار ڈائی ٹس یعنی دل میں سوجن کی بیماریاں سامنے آئی ہیں۔

امریکی ادارے کے مطابق 30 سال سے کم عمر کے 309 افراد کو ویکسین استعمال کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرنا پڑا جن میں سے 295 کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مزید خبریں :