Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2021
پاکستان

کباڑی کے اغواء اور تاوان میں ملوث ڈی ایس پی فہیم فاروقی معطل

کباڑی کے اغواء اور تاوان وصولی کے الزام میں ڈی ایس پی ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) فہیم فاروقی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے بتایا کہ ڈی ایس پی ریپڈ رسپانس فورس فہیم فاروقی نے کباڑی کو اغواء کرکے تاوان وصول کیا، واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی نیول بیس علی رضا کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

اے آئی جی کا کہنا ہے کہ  مقدمے میں نامزد دو  پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی پہلے ہی معطل کر چکے ہیں، اب ڈی ایس پی ریپڈ رسپانس فورس فہیم فاروقی کو بھی معطل کر کے ان سے فوری طور پر پولیس موبائل واپس لے لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد فہیم فاروقی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 23 جون کو ڈی ایس پی فہیم فاروقی کی شہری کو بھتے کے لیے اغواء کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔