کورونا رسک الاؤنس کیلئے مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے حکومت سے مذاکرات کامیاب

رسک الاؤنس کیلئے مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ملازمین اورڈاکٹرزنے رسک الاؤنس کے معاملے پر احتجاج کیا۔

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سڑکوں پر نکل آیا اور  مظاہرین نے نیشنل پریس کلب تک مارچ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دیا تو تمام ویکسی نیشن سینٹر بند کر دیں گے اور ملک کے تمام ائیرپورٹس پر اسکریننگ بند کردیں گے۔

ہیلتھ ورکرز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد سے مذاکرات کیے جو کہ کامیاب رہے۔

ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹ اوران ڈائریکٹ خدمات دینے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے مبہم پالیسی بنائی گئی، کس ہیلتھ کیئر ورکر کو کتنا الاؤنس ملے گا یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا رسک الاؤنس کی تقسیم کے حوالے سے فارمولہ بنایا جائے گا اور رسک الاؤنس کی تقسیم سےمتعلق فارمولے میں ہیلتھ ورکرز  کی سفارشات شامل کی جائیں گی۔

مزید خبریں :