Time 30 جون ، 2021
پاکستان

’ٹک ٹاک پرپابندی اور صدر نیشنل بینک کو ہٹانےکے عدالتی فیصلے پڑھ کرسر چکرا گیا‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لب سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات نا کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا، پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالرکے نقصانات برداشت کر رہا ہے۔


مزید خبریں :