Time 30 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ فاطمہ آفندی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے____ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
اداکارہ کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے____ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کے چھوٹے بیٹے ماہبیر کی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہبیر کی چھوٹی سی سائیکل کے پیچھے بکرا بندھا ہوا ہے اور وہ آہستہ آہستہ سائیکل چلا رہا ہے۔

ویڈیو میں ماہبیر اور بکرے کے علاوہ اداکارہ کا بڑا بیٹا المیر بھی موجود ہے۔

ماہبیر کی معصوم کلکاریوں والی اس ویڈیو پر اداکارہ کی جانب سے کیپشن بھی تحریر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم بکرا عید کیلئے تیار ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے جب کہ لوگ اس پر بچوں کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

مزید خبریں :