02 جولائی ، 2021
بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے ابھی تک پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو دورے کیلئے تین مراسلے بھی بھجوائے لیکن اس کے باوجود بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے ابھی تک پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور پاکستان نے بھارتی وفد کو مختلف پراجیکٹس کی سائٹ انسپکشن کرانی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارتی وفد نے لازمی دورہ کرنا ہے لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک دورے کا نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں 2 سال کے وقفےکے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روزہ آبی مذاکرات ہوئے تھے۔
پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کیلئے نئی دہلی گیا تھا۔