02 جولائی ، 2021
سندھ حکومت نے تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی اے یا ایل ڈی اے میں متاثرین کو جگہ دیں گے اور ہر متاثر افراد کو گھر کیلئے 80 گز کی جگہ دیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے سندھ کابینہ سے اجازت بھی لی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گجر اور اورنگی نالے کے متاثرین کو پلاٹ دے رہے ہیں، سندھ حکومت ان متاثرین کو گھر بھی بناکر دے گی جبکہ نالہ متاثرین کے ایک گھر پر 10 لاکھ اور کل 13 ارب کا خرچہ ہوگا۔