Time 03 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’جو جیسا رویہ رکھے گا ویسا ہی کروں گی‘، یاسر نواز کے بیان پر علیزے کا رد عمل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مقبول اداکارہ علیزے شاہ نے خود سے متعلق یاسر نواز کے تنقیدی بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار علی سفینہ موجود ہیں جنہوں نے علیزے سے متعلق کچھ افواہوں کے حوالے سے سوالات کیے۔

علی سفینہ نے علیزے شاہ سے سوال پوچھا کہ تمہارے بارے میں لوگ یہ کیوں کہتے ہیں کہ علیزے کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، ہر انسان الگ ہوتا ہے اور وہ ہر کسی کے ساتھ تعلق نہیں جوڑ سکتا۔

علیزے نے کہا کہ چونکہ ہر شخص دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس لیے اسے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی، اگر وہ مجھ سے بدتمیزی کرے گا تو میں کیوں خاموش رہوں گی، تو جیسے آپ خود ہوں گے ویسے ہی دوسرے کے بھی ہونے کی امید رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ علیزے شاہ کے ساتھ مجھے کام کرکے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا۔

مزید خبریں :