03 جولائی ، 2021
واٹس ایپ حالیہ اپ ڈیٹ میں صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کیلئے آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون میں چیٹ کو منتقل کرانے کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چیٹ کس طرح باآسانی منتقل کی جاسکیں گی۔
ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کیلئے ایک کیبل کی ضرورت درپیش ہوگی تاہم یہ سہولت فی الحال بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے متعارف کروائی جائے گی۔
چیٹ ٹرانسفر کرتے ہوئے ایک بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ فون کسی صورت بند نا ہو ورنہ چیٹ کی منتقلی روک دی جائے گی۔