عامر خان کی علیحدگی، فاطمہ ثناء کیوں ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں؟

سوشل میڈیا صارفین عامر خان کی علیحدگی کی وجہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں — ٖٖفوٹو فائل
سوشل میڈیا صارفین عامر خان کی علیحدگی کی وجہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں — ٖٖفوٹو فائل

عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے علیحدگی کی  تصدیق کیے جانے کے بعد  فاطمہ ثناء شیخ کا نام بھی ٹوئٹر ٹرینڈ  پر بن گیا  اور لوگوں  کی جانب سے عامر خان کے حوالے سے کئی انکشافات بھی کیے جانے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین عامر خان کی علیحدگی کی وجہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے کر مختلف تبصرے  اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔

کچھ افراد کی جانب سے  نے عامر اور کرن راؤ کی علیحدگی کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصاویر بھی  شیئر کیں اور  انہیں ایڈوانس مبارک باد بھی پیش کیں۔

اس کے علاوہ کچھ افراد نے عامر خان  کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ ان کا صرف قد چھوٹا ہے، باقی کام ان  کے بڑے ہیں ۔

کچھ ٹوئٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ تو 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے ہی خدشہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔

ایک ٹوئٹ میں  صارف عامر خان کی بیٹی ارا اور فاطمہ ثنا کی تصویر  پوسٹ کرتے ہوئے ارا کو نئی والدہ کی مبارک باد دیتے دکھائی دئے۔ 

 یاد رہے  کہ بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی جانب سے آج علیحدگی کی تصدیق کی گئی تھی۔

مزید خبریں :