Time 04 جولائی ، 2021
دنیا

افغان طالبان نے 24گھنٹوں کے دوران مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا

افغانستان میں طالبان اور  افغان فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

غیر ملکی خبر  ایجنسی کے مطابق طالبان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک افغان دارالحکومت کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔


دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے 24 گھنٹے میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 224 طالبان مارے گئے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ  رہا  ہے۔

افغان فوج طالبان کی کارروائیوں کا مقابلہ تو کر رہی ہے مگر کابل میں عام آدمی خوف کا شکار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کابل سے کم و بیش 4 گھنٹے کے فاصلے پر لغمان کے علاقے میں موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی افواج کا انخلا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور عالمی برادری کی طرف سے طالبان کی افغانستان میں کارروائیوں پر کوئی موثر ردعمل بھی سامنے نہیں آیاہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے لوگ امن اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں یہاں کے عوام پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی بعض پالیسیوں کے ناقد بھی ہیں۔

مزید خبریں :