04 جولائی ، 2021
بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں نصیرالدین شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیرعلاج ہیں۔
بھارتی اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب اداکار کی طبیعت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کا اسپتال ذرائع سے بتانا ہے کہ نصیرالدین شاہ کی طبیعت بہتر ہے اور ان کا ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی علاج جاری ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو آئندہ دو روز میں اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔