پاکستان
Time 04 جولائی ، 2021

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل اپوزیشن کے فارغ سیاست دانوں کی پکنک تھی ان کے پاس باتوں کے سوا قوم کے لیے اور کچھ نہیں۔

فواد چوہدری کا  کہنا تھا کہ شہباز شریف  اور نواز شریف عوام کی جیب کاٹ کر لندن بھاگ گئے ، میں حیران ہوں کہ جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف سوات میں جلسہ کرنے کے لیے بالکل صحت مند ہیں ۔

 اُنھوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد سے مولانا صاحب کی طبیعت مسلسل خراب ہے ، پی ڈی ایم کا جلسہ اس اتحاد کو تخلیق کرنے والے بلاول بھٹو اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل اور بانی دونوں ہی کھو چکا ہے۔

 یاد رہے کہ آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے سوات میں جلسہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :