Time 05 جولائی ، 2021
دنیا

دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت ردعمل دیں گے: ترجمان افغان طالبان

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت ردعمل دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہو گا ورنہ ردعمل دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انخلا کے بعد فوجی کنٹریکٹرز سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہیے، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو کیسے آگے بڑھنا ہے یہ طالبان قیادت فیصلہ کرے گی۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم سفارتخانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں، ہم غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم سفارتخانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والوں کے لیے رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

مزید خبریں :