بھارتی نوجوانوں نے 'غلط فہمی' گاکر عاصم اظہر کا دل جیت لیا

عاصم اظہر سرحد پار سے مِلنے والی محبت کے مشکور_____فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
عاصم اظہر سرحد پار سے مِلنے والی محبت کے مشکور_____فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کچھ لڑکے طبلے، ڈھول اور دیگر موسیقی آلات کی تھاپ پر ان کا گانا غلط فہمی انتہائی سریلی آواز میں گارہے ہیں۔

عاصم اظہر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ ویڈیو انہیں انٹرنیٹ پر ملی جسے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ 

گلوکار کے مطابق ان لڑکوں کا تعلق بھارتی دارالحکومت دہلی سے ہے۔

عاصم نے اپنا گانا سرحد پار مقبول ہونے اور پڑوسی ملک سے پیار ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ْ

تاہم یہ پہلی بار نہیں جب یہ گانا بھارت میں مقبول ہوا ہو، اس سے قبل بھی یہ اسپاٹیفائی بھارت میں نمبر 2 پر ٹرینڈ کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کا گانا غلط فہمی اداکار بلال اشرف اور ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار میں اگست 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :