05 جولائی ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں فری زون فیز 2 کاسنگ بنیادرکھ دیا۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچے جہاں مصروف وقت گزارا۔
وزیراعظم نے فری زون فیز 2 کاسنگ بنیادرکھا۔ اس کے علاوہ پانچ فیکٹریوں، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی کیا۔
مفاہمت کی یادداشتو ں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔