Time 05 جولائی ، 2021
دنیا

طالبان سے بچنےکیلیے ایک ہزار سے زائد افغان فوجی تاجکستان میں داخل ہوگئے

طالبان سے بچنے کے لیے ایک ہزار  سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ 

تاجکستان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ہےکہ آج 1ہزار37افغان فوجی جان بچانےکے لیے تاجکستان آئے، جنہیں اچھے پڑوسی ہونےکے ناطے تاجکستان میں داخل ہونے دیا گیا۔

خیال رہے کہ طالبان نے بدخشاں صوبےکے 6 اضلاع کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اس سے قبل مئی کے آغاز  میں بھی سیکڑوں افغان فوجی سرحد عبورکرکے تاجکستان میں پناہ  لے چکے ہیں۔

مزید خبریں :