Geo News
Geo News

Time 06 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اریج فاطمہ کا ساتھی اداکاراؤں کے فیشن سینس سے متعلق پیغام

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اریج فاطمہ نے ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں ساتھی اداکاراؤں کے فیشن سینس کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

اریج فاطمہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ اگرچہ میری پیدائش امریکا میں ہوئی، اپنے والدین کے ہمراہ میں یہاں 35 سال سے زائد عرصے سے مقیم ہوں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں پاکستان سے زیادہ کسی اسلامی ملک میں رہتی ہوں۔

اریج فاطمہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سمجھدار لوگ پتا لگالیں گے کہ یہ کس کی طرف ہدایت کی گئی ہے۔

اداکارہ اریج فاطمہ کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی مختلف کمنٹ کیے گئے۔

واضح رہے اداکارہ اریج فاطمہ نے 2017 میں امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے عزیر علی نامی ایک ڈاکٹر سے شادی کی تھی جس کے بعد اب وہ ان کے ساتھ وہیں مقیم ہیں۔