06 جولائی ، 2021
وزیراعظم آفس نے عید سے قبل تنخواہ جاری کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہے، تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر)کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی، عیدالاضحٰی سےقبل تنخواہیں جاری کرنےکا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔