کاروبار
Time 06 جولائی ، 2021

پیٹرول اور بجلی کے بعد چینی بھی 2 روپے مہنگی

کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا  جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 99 روپے ہوگئی۔

چینی کی مہنگی قیمت آج کل پھر سے خبروں میں ہے۔ کراچی تھوک بازار میں چینی کی قیمت دو روپے اضافے سے 99 روپے فی کلو ہے۔ 

کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ میں چینی کی تھوک قیمت 64 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے فی کلو ہے۔

یہ بات محض ایک چینی کی نہیں بلکہ کمشنر لسٹ مین فائن آٹے کی تھوک قیمت 63 کے بجائے 42  روپے ہے جبکہ ماش کی دال 198 کے بجائے 117 روپے اور ثابت مسور 135 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو ہے۔

دکاندار  کمشنرلسٹ پر مال نہ بیچیں تو جرمانے کیے جاتے ہیں اور جرمانے کی رقم دکاندار قیمت میں شامل کرکے عوام سے وصول کرلیتا ہے۔ یوں مہنگائی کو بڑھنے کا ایک اور سبب میسر آجاتا ہے۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی اس وجہ پر تقریباً دو سال سے خاموشی ہے۔

مزید خبریں :