اولاد سے متعلق دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے اور انہوں نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا ہے، اداکار جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی، اسی حوالے سے اب لوگوں کے ذہن میں سوال یہ ہے کہ اس عظیم اداکار کی میراث کون سنبھالے گا؟

دلیپ کمار نے اپنی سوانح عمری میں اس حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ وہ باپ کیوں نہیں بن سکے۔

دلیپ کمار  کے مطابق سائرہ بانو سال 1972 میں پہلی بار حاملہ ہوئیں، حمل کے 8ویں ماہ میں سائرہ بانو کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوگیا تھا، اس دوران جین کو بچانے کی سرجری کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے بچہ دم گھٹنے سے فوت ہوگیا۔ 

کتاب میں دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد سائرہ کبھی حاملہ نہیں ہوسکتی تھیں۔

2012 میں ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے کہا تھا کہ ہمیں بے اولاد ہونے پر کوئی افسوس نہیں ہے، اگر ہمارے اپنے بچے ہوتے تو یہ بہت اچھا ہوتا، ہمیں کوئی افسوس نہیں ہے ہم دونوں خدا کی مرضی کے تحت ہیں۔

دلیپ کمار نے کہا تھا کہ یہ ہمارے لیے کافی ہے کہ ہمارا خاندان ہے، میرا ایک بہت بڑا کنبہ ہے جس میں بہت ساری بھانجی اور بھانجے ہیں اور ان کے بڑھتے ہوئے بچوں کے کنبے وہ زبان بولتے ہیں جس میں وہ آج رہ رہے ہیں، سائرہ کا خاندان چھوٹا سا ہے جس میں ان کا بھائی سلطان اور ان کے بچے اور پوتے شامل ہیں۔

اداکار سے جب سے پوچھا گیا کہ ان کا وارث کون ہوگا تو دلیپ کمار نے کہا تھا، میں نے پہلے ہی بہت سے اداکاروں کو اپنے وقت میں قائم ہونے والی چیزوں کو انجام دینے کے لیے بے چین دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک نوجوان اداکار میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے جناب ، ہم آپ کے نقش قدم پر چلتے ہیں، تو میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ کوئی اس راہ پر چلنے کے لیے تیار ہے جس میں، میں چلنے کے لئے تیار نہیں تھا۔

مزید خبریں :