Time 08 جولائی ، 2021
پاکستان

عمران خان کی بچپن میں شادی میں شرکت سے لی گئی یادگار تصویر

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار سمیت پاکستان کی سیاسی شخصیات بھی گاہے بگاہے اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور آج بھی ہم آپ کے لیے ایک پرانی تصویر لائے ہیں۔

یہ تصویر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو ان کے بچپن کی ہے۔

عمران خان نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اس تصویر میں لکھا کہ یہ میرے کزن کی شادی کی تقریب ہے جس میں میری عمر 7 برس تھی۔ تصویر میں عمران خان کے ساتھ ان کے ماموں احمد رضا خان بھی موجود ہیں۔

عمران خان کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مذکورہ تصویر سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

مزید خبریں :