Time 08 جولائی ، 2021
پاکستان

جامعہ کراچی نے 2 سالہ گریجویشن اور ماسٹرز پروگرام کی بحالی کی منظوری دیدی

2 سالہ گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز رواں سال سے کیا جا ئے گا —فوٹو:فائل
2 سالہ گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز رواں سال سے کیا جا ئے گا —فوٹو:فائل

وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد محمود عراقی کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس  ہوا جس میں 2 سالہ گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری پروگرام کی بحالی کی منظوری دے دی گئی۔

2 سالہ گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز  رواں سال سے کیا جا ئے گا۔ 

جامعہ کراچی کےاعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 2 سالہ ایسوسی ایٹ اور 4سالہ بی ایس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے رئیس کلیہ تعلیم  پروفیسر ڈاکٹر  ناصر سلمان کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک، پروفیسر ڈاکٹر انتخاب اُلفت، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید، پروفیسر ڈاکٹر مقصود علی انصاری، پروفیسر ڈاکٹر تاثیر احمد خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم محمود شامل ہیں۔

کمیٹی کی جانب سےتمام صدور شعبہ جات سے مشاورت کرنے کے بعد 2سالہ ایسوسی ایٹ اور 4سالہ بی ایس پروگرام کے نصاب کو مرتب کرنے اور اس پر مرحلہ وارعملدرآمد کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات کو اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور ان سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیاجائے گا۔

مزید خبریں :