Time 09 جولائی ، 2021
پاکستان

پنجاب: کورونا ویکسینیشن ناکروانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے کورونا ویکسی نیشن نا کروانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا کی صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ویکسی نیشن نا کروانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر کا خطرہ موجود ہے، تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔

جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ نجی اداروں میں ویکسی نیشن کا ٹارگٹ 31 جولائی تک پورا کیا جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید خبریں :