Time 09 جولائی ، 2021
دنیا

طالبان نے ایران سے جڑے افغان علاقے پر بھی قبضہ کر لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

طالبان نے ایران کی سرحد سے جڑے افغان صوبے ہرات کے علاقے اسلام قلعہ پر بھی قبضہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام قلعہ میں تعینات افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے پناہ کے لیے ایران کی حدود میں داخل ہو گئے۔

اس سے پہلے طالبان نے وسط ایشیائی سرحدی ریاستوں سے جڑے صوبوں میں بھی بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے سبب افغان فوجیوں کو پسپائی اختیار کرکے وسط ایشیائی ممالک میں پناہ لینا پڑی تھی۔

ہرات میں محکمہ کسٹمزکے نائب سربراہ نثار احمد نصیری نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی سرحدکے ساتھ متصل علاقے اسلام قلعہ پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔

نثار احمد نصیری کا کہنا ہے کہ ترکمانستان کی سرحد کے ساتھ متصل علاقے تورغندی پر  بھی طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔

ہرات کے علاقے اسلام قلعہ پر قبضے کی اطلاعات ایسے وقت میں آئی ہیں جب طالبان کا ایک وفد مذاکرات کے لیے ایران کے دورے پر تھا۔

مزید خبریں :