Time 09 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اجے دیوگن نے اپنے باڈی گارڈ کو خوش کردیا

بالی وڈ ادکار اجے دیوگن نے اپنے باڈی گارڈ گوتم کی سالگرہ میں شرکت کر کے اسے خوش کردیا—فوٹو: گوتم ٹوئٹر
بالی وڈ ادکار اجے دیوگن نے اپنے باڈی گارڈ گوتم کی سالگرہ میں شرکت کر کے اسے خوش کردیا—فوٹو: گوتم ٹوئٹر

بالی وڈ ادکار اجے دیوگن نے اپنے باڈی گارڈ گوتم کی سالگرہ میں شرکت کر کے  اُسے   خوش کردیا۔

اجے دیوگن نے اپنے باڈی گارڈ کی سالگر ہ میں شرکت کی اور اُسے کیک بھی کھلایا۔ جس کے بعد گوتم کی جانب سے انسٹا گرام پراجے دیوگن کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئیں۔

تصاویر کے کیپشن میں گوتم نے اجے دیوگن کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے لکھا کہ 'میں نے اپنا خاص دن اپنے باس کے ساتھ منایا۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں صرف اپنے باس کی وجہ سے ہوں۔ میری سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے شکریہ۔‘


تصاویر میں اجے دیوگن کو سفید داڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے ، ان کے فینز کی جانب سے اجے کے اس نئے روپ کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

پیشگوئی کی جارہی ہے کہ  اجے دیوگن  اپنی نئی آنے والی کامیڈی فلم 'تھینک گاڈ' میں اسی  روپ میں دکھائی دیں گے۔

مزید خبریں :