Time 09 جولائی ، 2021
کاروبار

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے کلو سے اوپر چلی گئی

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا— فوٹو: فائل
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا— فوٹو: فائل

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے کلو سے اوپر چلی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا۔

نیامالی سال کاپہلاہفتہ شروع ہونے پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفر سات فیصداضافہ  ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی شرح 12.28 فیصد ہوگئی۔ 

ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھ کر 100 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ٹماٹر اوسط 6 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگے، ،لہسن 16 روپے 66 پیسے فی کلو ، پیاز کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت ایک روپے 2 پیسے فی کلو بڑھی، انڈے اوسط 2 روپے 54 پیسے فی درجن مہنگے ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا ۔

حالیہ ہفتے 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مرغی اوسط 28 روپے 92 پیسے فی کلو سستی ہوئی ،کیلے 3 روپے 93 پیسے فی درجن،دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی کلو کمی ہوگئی۔

 آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 2 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزید خبریں :