Geo News
Geo News

Time 11 جولائی ، 2021
پاکستان

مظفر گڑھ میں 60 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

مظفرگڑھ کے شہر سلطان میں 60 سالہ شخص نے 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بچی کا ہمسایہ ہے جو گلی میں کھیلنے والی بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔