11 جولائی ، 2021
لاہور کے یاسمین پارک میں کتے کے کاٹنے سے 6 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔
بچے کے جاں بحق ہونے کا دلخراش واقعہ لیاقت آباد کے علاقے یاسمین پارک میں پیش آیا۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ کتے نے اسے گردن پر کاٹا، بیٹے کو اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
کمشنر لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور چیف کارپوریشن لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔