Geo News
Geo News

Time 11 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

وِکی کوشل نے انڈسٹری میں 9 سال مکمل ہونے پر یادگار تصویر شیئر کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکار  وِکی کوشل نے انڈسٹری میں 9 سال مکمل کرنے پر اپنی ایک یادگار تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

وِکی کوشل نے یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی جو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر 2018 میں شیئر کی تھی۔ یہ تصویر  10 جولائی 2012 کو اداکار کے پہلے آڈیشن کے وقت لی گئی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام اسٹوری
فوٹو: انسٹاگرام اسٹوری

انہوں نے کیپشن میں اپنے اس سفر  پر شکر  بھی ادا کیا۔

خیال رہے اداکار  وِکی کوشل نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر 2012 میں انوراگ کیشپ کی فلم 'گینگز آف وسیپور 'سے کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے انوراگ کی فلم 'لو شو تے چکن خرانا' سے اداکاری کا آغاز کیا۔