دنیا
Time 11 جولائی ، 2021

افغانستان سے بھارتی عملےکا انخلا، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

فوٹو:سوشل میڈیا/ فائل

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد  بھارتی سفارت کاروں اور مبینہ ’را‘ ایجنٹوں کا انخلا جاری ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے۔

افغانستان سے بھارتی سفارت کاروں کے انخلا کی بھارتی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے۔

 افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانے سے تمام بھارتی عملے کو  واپس بلا لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی ہے اور صارفین بھارت کی افغانستان میں صورتحال کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے قندھار میں بند بھارتی قونصل خانے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ 'تیار شدہ (فرنشڈ) گھر کرائے کے لیے دستیاب ہے'۔

 ایک صارف نے غالباً کسی بھارتی فلم  کا منظر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی عملے کی روانگی پر طنز کیا ہے، تصویر میں متعدد افراد آنکھیں چرائے جارہے ہیں اور تصویر پر لکھا ہےکہ' آنکھیں مت ملاؤ، بس چلتے جاؤ'۔ 

ایک صارف نے بھارتی اداکار منوج باجپائی کی کسی فلم کا منظر پوسٹ کیا ہے جس میں وہ چادر ڈھک کر منہ چھپاتے ہوئے فرار ہورہے ہیں،صارف نے اس منظر کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے عملے اور دہشت گردوں کے فرار ہونے سے ملایا ہے۔

ایک صارف نے بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ زخمی حالت میں موجود ہیں اور تصویر پہ لکھا ہےکہ مجھ میں تو طاقت ہی نہیں بچی کچھ کرنے کی جب کہ صارف نے اس صورت حال کو افغانستان میں بھارتی فوج کی صورت حال سے تعبیر کیا ہے۔

ایک اور صارف نےبالی وڈ فلم 'گینگ آف واسع پور'  کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں منوج باجپائی دیگر ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسلحے سمیت فرار  ہورہے ہیں،  صارف نے اس منظر کو افغانستان سے بھارت کے فرار سے تعبیر کیا ہے۔ 


مزید خبریں :