Time 12 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ نے شادی سے متعلق سوالوں پر وضاحت کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کی جانب سے لگائے جانے والے کچھ اندازوں کے جوابات دیے ہیں۔

ماہرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے متعلق ان کے چاہنے والوں نے شادی، ناک کی سرجری، پسندیدہ کو اسٹار اور باڈی شیمنگ کے حوالے سے چند سوالات پوچھے۔

مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ نے رازداری سے شادی کررکھی ہے؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، اگر میں شادی کرتی ہوں تو آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر میری شادی ہوچکی ہوتی تو آپ سب کو معلوم نا ہوتا؟

ماہرہ نے اپنی انگلیاں دِکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی انگوٹھی نہیں ہے، میری منگنی تک نہیں ہوئی۔

ایک اور مداح نے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہوئی ہے؟

اداکارہ نے کیمرہ مین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیمرہ میری ناک پر زوم کرکے دِکھاؤ کوئی سرجری نہیں کروائی، ایک مرتبہ میں نے ڈائریکٹر عاصم رضا کو کہا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ناک کی سرجری کروائی ہے تو اس نے کہا جو ایسا کہے اس سے کہنا مجھ سے آکر پوچھ لے کیونکہ مجھے تمہیں شوٹنگ کرنی پڑتی ہے۔

مزید خبریں :