Time 12 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شو آف کرنے والے مرد حضرات پسند نہیں: شائستہ لودھی

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکار و میزبان شائستہ لودھی نے مردوں کی تین نا پسند باتوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

شائستہ لودھی صحافی و میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں دوران شو میزبان احسن خان نے شائستہ سے سوال کیاکہ وہ کون سی چیزیں ہیں جو کسی مرد میں ہوں تو آپ بہت دور بھاگ جاتی ہیں؟

سوال کے جواب میں شائستہ نے کہا کہ اگر کوئی مرد باولا سا ہو فضول بونگیاں مارے، دوسری چیز کہ اگر مرد شو آف کرے تو یہ چیز نہیں پسند آتی۔

اکثر مرد جب شوز اتارتے ہیں تو ان کے جرابوں سے بہت بدبو آتی ہے: شائستہ

مرد کی تیسری ناپسند یدہ بات پر گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ جن مردوں کی جرابوں سے بدبو آئے تو ایسے مردوں سے دور بھاگتی ہوں، اکثر مرد جب شوز اتارتے ہیں تو ان کے جرابوں سے بہت بدبو آتی ہے۔

مزید خبریں :