12 جولائی ، 2021
انگلش فٹ بال شائقین اپنی ٹیم کی یورو کپ کے فائنل میں اٹلی کے ہاتھوں شکست برداشت نہ کرسکے ،میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر اطالوی شائقین پر حملہ کردیا۔
انگلش فٹ بال شائقین ’غنڈہ گردی‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہیں، پیر کے روز ایک بار پھرغنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورو کپ میں اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے شائقین نے اسٹیڈیم کے باہر ا طالوی شائقین پر حملہ کیا اور انہیں نسلی تعاصب کا نشانہ بنا یا ۔
اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس کےعلاوہ برطانوی شائقین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ اور تشدد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے قومی پرچم کی توہین بھی کی۔
انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) کی جانب سے اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی شوٹس پر 2-3 سے شکست دے کر یوئیفا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔